تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

‘میری بہن مرگئی’ لیکن کوئی دفنانے کو تیار نہیں، اطالوی شہری کی دردناک ویڈیو

روم : اطالوی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گھر میں پڑی اپنی بہن کی لاش دیکھا رہا ہے، مذکورہ شخص نے عوام سے اپیل کررہا ہے کہ وہ اطالوی حکام سے میری بہن کی لاش اٹھانے کا مطالبہ کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہر نیپلس کی رہائشی 47 سالہ تیریسہ فرینزی اپنے اہل خانہ کے ساتھ زندگی گزار رہی  تھی کہ اس میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوگئیں۔

مہلک ترین وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد تیریسہ کی حالت مزید خراب ہوتی گئی یہاں تک وہ کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے سے قبل ہی لقمہ اجل بن گئی۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں تیریسہ کے بھائی لوکا فرینزی کا کہنا ہے کہ اٹلی میں کرونا وائرس کا خوف اس قدر پھیلا ہوا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہمارے دوست احباب و رشتہ داروں  حتیٰ کہ مقامی اسپتالوں کے عملے نے بھی لاش اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔

 لوکا فرینزی نے کہا کہ ‘میری بہن بستر پر ہی مرگئی، مجھے نہیں سمجھ آرہا کہ میں کیا کروں، میں اس کی آخری رسومات بھی ادا نہیں کرسکتا جس کی وہ حقدار تھی کیونکہ اداروں نے مجھے پابند کیا ہوا ہے’۔

فرینزی جو ایک پرسنل ٹرینر ہیں، انھوں  نے بستر پر پڑی ہوئی اپنی بہن کی لاش بھی ویڈیو میں دیکھائی، ویڈیو میں ان کو دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم برباد ہوئے، اٹلی بند ہوگیا، اب ہمیں ایک دوسرے کو مضبوط کرنا ہوگا’۔

ان کا کہنا تھا کہ 36 گھنٹے انتظار کے بعد ہمارے عزیز و اقارب وائرس سے بچنے کےلیے حفاظتی لباس پہن آئے اور لاش کو مقامی قبرستان میں آخری رسومات کی ادائیگی کے بغیر ہی دفنا دیا۔

وائرس سے متاثر ہوکر ہلاک ہونے والی لڑکی کے اہل خانہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں انہیں بھی وائرس نہ لگ گیا ہو۔

کرونا وائرس: اٹلی میں صرف ایک دن میں ہلاکتیں 800 سے تجاوز کر گئیں

خیال رہے کہ چین کے بعد اٹلی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور پورا ملک لاک ڈاؤن ہوچکا ہے یہاں تک کہ کھانے پینے اور ادوایات کی دکانیں بھی بند ہوچکی ہیں۔

اٹلی میں اب تک 1،016 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 15 ہزار 113 افراد اب بھی وائرس کا شکار ہیں۔

Comments

- Advertisement -