اشتہار

یہ کیا ہے؟ پراسرار شے کو دیکھ کر جاپانی عوام حیران

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: ایک پراسرار اور بھاری جسامت والی دھاتی گیند جاپان کے ساحل پر پائی گئی جس نے حکام اور شہریوں کو ششد کردیا ہے۔

یہ بھاری بھرکم گیند جاپان کے شہر ہاماماتسو کے ساحل پر سمندر سے بہہ کر آئی ہے، جس نے وہاں کے رہائشیوں اور پولیس کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔

اس گیند کو سب سے پہلے ایک خاتون نے ساحل پر چہل قدمی کے دوران دیکھا اور پھر رپورٹ کیا، اس کے بعد پولیس نے علاقے کو خالی کرایا اور پھر ماہرین کے ساتھ اس گیند کا معائنہ کیا۔

- Advertisement -

ابتدائی چانچ پڑتال کے بعد پولیس حکام نے بتایا کہ اس گیند کا قطر 1.5 میٹر ہے جوکہ ممکنہ طور پر لوہے سے بنی ہے اور اس پر زنگ بھی لگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کو ہراساں کرنے والے موٹرسائیکل سوار کیساتھ کیا ہوا؟

حکام نے بتایا کہ اس گیند پر دو ہینڈل بھی تھے جس سے معلوم ہو رہا تھا کہ یہ کسی جگہ پر لٹکائی گئی ہوگی۔

پہلے تو یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ یہ ایک بارودی سرنگ ہے مگر ایکسرے ٹیکنالوجی سے ثابت ہوا کہ اس میں بارودی مواد موجود نہیں۔

حکام نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں کوئی اندازہ نہیں کہ یہ کیا چیز ہے، بس یہ واضح ہے کہ اس سے دھماکے کا کوئی خطرہ نہیں۔

سوشل میڈیا پر تصویر کو دیکھ کر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے، کسی نے کہا کہ یہ خلاء سے آئی ہے،کچھ کا ماننا ہے کہ یہ ایک اڑن طشتری ہے جو آسمان سے نیچے گری ہے کسی نے کہا کہ یہ چین کا جاسوسی غبارہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں