تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تیندوے کی پر اسرار موت

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر تیندوہ پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تیندوے کو خان پور کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں پر مردہ دیکھا گیا، محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کی موت کی تحقیقات شروع کردیں۔

وائلد لائف حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوگا کہ تیندوے کی موت کیسے ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوا دیکھا گیا تھا، دو نوجوان ایک منٹ کی دوری پر تیندوے کے سامنے آنے سے بچ گئے تھے۔

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ دونوں نوجوان ہائیکنگ کے دوران راستہ بھول گئے تھے، غروب آفتاب کے بعد ٹریک پر جانے والے نوجوانوں نے معذرت کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 2 نوجوان تیندوے سے بال بال بچ گئے

یاد رہے کہ وائلڈ لائف حکام نے عوام کو تیندوے کی موجودگی کے حوالے سے خبردار کیا ہوا ہے۔

اس سے قبل وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سورج غروب ہونے کے بعد ٹریل 4 اور 6 پر جانے والے افراد کی نشاندہی کریں، شام کے وقت مارگلہ نیشنل پارک میں جنگلی حیات گھومتے ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ ہوگا اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ یکم فروری کو اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے کیمروں نے نایاب نسل کے مادہ تیندوے کی عکس بندی کردی تھی۔ شہزادی نامی مادہ تیندوہ کو ٹریل 4 اور 6 کے درمیان 5 دنوں میں تین بار دیکھا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -