تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پُراسرار بیماری 50 سے زائد بچوں کی جان لے گئی

نئی دہلی: بھارت میں پراسرار بیماری 50 سے زائد بچوں کی جان لے گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے مختلف اسپتالوں میں تیز بخار، ہاتھ پاؤں میں خارش، جوڑوں میں شدید درد، سردرد، متلی اور پانی کی کمی کی شکایت کے ساتھ سیکڑوں بچوں کو داخل کیا گیا۔

معالجین ابھی تک اس پراسرار کی درست تشخیص اور وجہ کا تعین نہیں کرسکے ہیں تاہم اس بیماری سے 6 اضلاع میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی۔

شدید علامتوں میں مبتلا بچوں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تاہم کسی بچے میں بھی کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کا سامنا ہے ڈینگی سمیت کئی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔

اترپردیش کے بی جے پی کے رکن اسمبلی منیش اسیجا نے دعویٰ کیا کہ ضلع میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران 40 سے زائد بچے ڈینگی سے ہلاک ہوچکے ہیں اور انہوں نے ریاستی محکمہ صحت اور مقامی شہری ادارے کو المیہ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

تاہم وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ نے اسیجا کے دعوؤں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ فیروز آباد میں 22 سے 23 اگست تک ڈینگی کی وجہ سے 40 سے زائد بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں، آج صبح بھی چھ بچوں کی موت کی افسوسناک خبر ملی۔

Comments

- Advertisement -