تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آسمان پر پھیلی ’پُراسرار روشنی‘ نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

بھارت کی کئی ریاستوں میں لوگ گزشتہ رات آسمان پر پھیلی پراسرار روشنی کو حرکت کرتے ہوئے دیکھ کر الجھن اور خوف کا شکار ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بھارت کی ریاستوں میں آسمان پر پراسرار روشنی دیکھی گئی، لوگوں نے عجیب و غریب واقعے کو کیمرے میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

ویڈیو میں روشنیوں کی ایک لکیر کو تاریک آسمانوں سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے جس سے قیاس آرائیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ کے رہائشیوں نے دعویٰ کیا کہ جمعہ کی شام 7 بجے کے قریب پانچ منٹ تک یہ روشنی دکھائی دی، کئی علاقوں میں روشنی سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

علاوہ ازیں کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ یہ ایلون مسک کی قیادت میں ’اسٹار لنک‘ سیٹلائٹ ہیں۔

اے این آئی کے مطابق دفاعی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعی ایک سیٹلائٹ تھا جس کے بعد شہریوں کی جانب سے پھیلائی گئی افواہیں دم توڑ گئیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں گجرات میں پراسرار روشنیوں کو آسمان میں لہراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -