تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت: کروناوائرس کے بعد پراسرار مرض سے جانوروں کی اموات شروع

نئی دہلی: بھارت میں کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری سے بندروں کی اموات کی سلسلہ شروع ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا سے متعدد بندر مردہ حالت میں پائے گئے تاہم موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، ماہرین وجہ جاننے کے لیے سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں بندروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے تاہم اب وہ آہستہ آہستہ پراسرار مرض سے مر رہے ہیں۔ کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری نے حکومت کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کردیا۔

کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری پھیلنے لگی، لوگ مرنا شروع

محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ 8 مادہ بندر کیرالا کے شہر تھریسر میں مردہ حالت میں پائے گئے، مردہ بندروں سے نمونے اکھٹے کرکے بیماری کی وجہ دریافت کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بندروں کی موت زہریلا پانی پینے سے بھی ہوسکتی ہے لیکن تحقیق کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔ خیال رہے کہ کیرالا ریاست کرونا کے علاوہ برڈ فلو کا بھی شکار ہے۔

ابتدائی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ موت کے وقت بندر خالی پیٹ تھے۔ جبکہ ہلاکت کی وجہ الفا نر بندروں سے منتقل ہونے والا انفیکشن بھی ہوسکتی ہے۔ نامعلوم بیماری کے باعث کئی بندر پاگل بھی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -