تازہ ترین

ضمنی انتخابات : عوامی نیشنل پارٹی نے یو ٹرن لے لیا

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے صوبے میں قومی اسمبلی کے ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے یوٹرن لیتے ہوئے فیصلہ واپس لے لیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

اے این پی رہنماؤں نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ضمنی انتخابات کیلئے باقاعدہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

ترجمان اے این پی کا کہنا ہے کہ این اے9 بونیر سے سردارحسین بابک امیدوارہونگے جبکہ ،این اے2سوات سے ایوب خان، این اے3سے مسرت احمد زیب امیدوار ہونگے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کے مطابق این اے5 اپر دیرسے افتخار احمد امیدوار نامزد اور این اے6لوئر دیر سےحسین شاہ یوسف زئی امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ دو فروری کو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ رہنما اے این پی ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی، کیوں کہ نگراں کابینہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنی ہے۔

مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کا فیصلہ پی پی کے اعلیٰ‌ سطح‌ اجلاس میں‌ کیا گیا ہے جس میں‌ امیدواروں‌ کو اعتماد میں‌ لیا گیا۔

Comments

- Advertisement -