جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

نیب کا جعلی درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے فرضی اور جعلی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کے لیے درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اور فرضی شکایات پر کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ اور جعلی درخواستیں دینے والوں کو سزا اور جرمانہ کیا جائے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جعلی درخواست دینے والے کو ایک سال قید اور جرمانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب فیس نہیں کیس کی بنیاد پر کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین کا کہنا تھا کہ شکایات کو ثبوتوں کے ساتھ مد نظر رکھا جائے گا۔ شکایت کنندہ کو مکمل ثبوتوں کے ساتھ بیان حلفی جمع کروانا ہوگا۔ 2 ماہ تک تحریری شکایات کی جانچ پڑتال کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ کی شکایت درست ثابت ہونے پر 4 ماہ کے اندر انکوائری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق نیب نے فیصلہ فرضی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کے لیے کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں