اشتہار

قومی احتساب ترمیمی بل 2023 قانون بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب ترمیمی بل دو ہزار تئیس ازخود قانون بن گیا، بل کو صدر عارف علوی نے مسترد کردیا تھا۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق بل پارلیمنٹ کےبعد صدرسے دوبارہ منظوری کی آئینی مدت گزرنےپرازخود قانون بن گیا، پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں پندرہ مئی کواس بل کی منظوری دی گئی تھی۔

قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی بل دفعہ75کی شق2کےتحت صدرسےمنظورشدہ سمجھاجائیگا،بل منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔

- Advertisement -

ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سیکریٹریٹ نے قواعد وضوابط کے تمام تقاضےپورےکرکےگزیٹ نوٹیفکیشن کا حکم دیا ہے، نیب ترمیمی بل دو ہزار تئیس اب قانون کی شکل میں نافذ ہوچکا ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی نے بتایا کہ آئین کے تحت اگرصدرکوئی بل پارلیمنٹ کو واپس بھیجیں تو مشترکہ اجلاس میں دوبارہ غورکیاجائیگا، آئین کےمطابق صدراس کی منظوری دس دن میں دینگے،ناکامی پرمنظوری تصورہوگی۔

یاد رہے کہ رواں سال تیس اپریل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل، 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کے لیے واپس بھجوایا تھا۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مذکورہ بل آئین کی دفعہ 75 ایک (بی) کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا تھا، بل واپس بھجواتے ہوئے صدر مملکت نے کہا تھا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے سے کی گئی ترامیم کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں