تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

نیب نے یکم مئی کو عمران خان نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے

پی ٹی آئی چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے نیب نے مذکورہ مقدمے میں ان کے وارنٹ گرفتاری یکم مئی کو جاری کیے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ کیس میں نیب نے یکم مئی کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات معمول کے مطابق ہیں۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

رینجرز نے گرفتاری کے بعد عمران خان کو نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -