تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’نچ پنجابن‘ بھارتی میوزک کمپنی نے ابرار الحق کا الزام مسترد کردیا

بھارتی میوزک کمپنی نے گلوکار ابرار الحق کا گانا ’نچ پنجابن‘ کاپی کرنے کا الزام مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم ’جگ جگ جیو‘ میں گانا ’نچ پنجابن‘ شامل کیا گیا ہے جس پر گلوکار ابرار الحق برہم ہوگئے تھے ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی گانا نہیں بیچا عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں۔

دوسری جانب برطانوی میوزک لیبل مووی باکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گانے کے رائٹس ان کے پاس ہیں اور بھارتی میوزک کمپنی ’ٹی سیریز‘ کو کاپی کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ دھرما پروڈکشن نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم، جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا نچ پنجابن کاپی کیا گیا ہے۔

تاہم بعد ازاں ابرارالحق نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ’میں نے اپنا گانا ’نچ پنجابن‘ کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کرن جوہر جیسے پروڈیوسرز کو گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جا رہا ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاکستانی گانے کاپی کرنے پر بالی وڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو میں ورن دھون،انیل کپور، کائرہ ادوانی اور نیتو سنگھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

Comments

- Advertisement -