12.1 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی رہنماؤں کی اکثریت کس جماعت سے اتحاد کے حق میں ہیں، ن لیگ یا پی ٹی آئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کارکن اوررہنماؤں کی اکثریت ن لیگ سے اتحاد کےحق میں نہیں ، اکثریت پی ٹی آئی سے ملکرن لیگ کیخلاف کام کرنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ ن لیگ کیساتھ اتحاد پیپلزپارٹی کی مجبوری ہوسکتی ہے ترجیح نہیں، پیپلزپارٹی کارکن اوررہنماؤں کی اکثریت ن لیگ سے اتحاد کے حق میں نہیں۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کیساتھ بیٹھے تو پیپلزپارٹی کو بڑی قربانی اورقیمت ادا کرنا ہوگی، کسی پر احسان ہوگا اور کسی کو قربانی دینا پڑے گی۔

- Advertisement -

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ درست مینڈیٹ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی کے آزاد لوگوں کےپاس ہے، پیپلزپارٹی اکثریت چاہتی ہےپی ٹی آئی سےملکرن لیگ کیخلاف کام کرنا چاہیے۔

ن لیگ کی سیٹوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جوجرات کامظاہرہ سعدرفیق،نثارچیمہ نے کیا باقی کرتے تو ن لیگ کےپاس15سیٹیں ہوتیں۔

ندیم افضل چن نے بتایا کہ پی ٹی آئی سیاسی ڈائیلاگ کی طرف نہیں جائےگی توپیپلزپارٹی کےپاس کیا آپشن ہے، اسوقت عوام میں ن لیگ کیخلاف نفرت بہت زیادہ ہے، اس لئے جو بھی ن لیگ سے ہاتھ ملائے گا اسے نقصان اٹھانا پڑے گا، اس حوالے سے بلاول بھٹو سے بات ہوئی ہے دیکھتے ہیں سی ای سی میں کیا ہوتا ہے۔

محسن نقوی کے حوالے سے رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ محسن نقوی میرے دوست ہوتے تو آج میں بھی ایم این اے ہوتا۔

کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے ہیں ان کے ووٹ کی قدر کرنی چاہیے۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ مجھے بھی لوگوں نےاسی لیے ووٹ دیئےکہ میں نےسسٹم کیخلاف بات کی اور بلاول بھی مقبول اسی وجہ سے ہوئے کہ انہوں نے ن لیگ پر تنقید کی۔

الیکشن سے متعلق رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ میرے مدمقابل کا ماموں پنجاب کا چیف سیکرٹری ہے تو پھرساری مشینری اسی کیلئے تھی، ہمارے پاس ثبوت آگئے ہیں 20 ہزار پرچیوں پرشیرکے ٹھپے لگا کر دیئے گئے، پولیس ان کےساتھ ملی تھی لیکن اس کے باوجود وہ ہار گئے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ہمارے 50 فارم 45 مسنگ ہیں اب عدالت میں پٹیشن کر رہاہوں، مختارا بڑا پریشان تھا تو میں نے کہا ہم ووٹوں سے نہیں ہارے اس لیے پریشان نہ ہو، مختار یا صبرکر، ظلم آگے ہارنا بہتر نہیں بلکہ کھڑے ہونا بہتر اے۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں