جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

محبت میں مرنے کی باتیں کرنا بیوقوفی ہے: نادیہ افگن

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے کہا کہ محبت میں  مرنے کی باتیں کرنا بیوقوفی ہے کوئی کسی کے لیے نہیں مرتا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی پروفیشنل و نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے کہا کہ محبت میں مرنے کی باتیں کرنا بے وقوفی اور جھوٹ ہوتا ہے، کوئی کسی کے لیے نہیں مرتا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نوجوان اداکاروں کو سیٹ کے دوران محبت سے متعلق بتاتی ہوں میں انہیں کہتی رہتی ہوں کہ کسی بھی انسان کو بھلانا اور اس کے بغیر پرسکون زندگی گزارنا آسان کام ہے، کسی کو بھلانے کے لیے صرف چار ہفتے درکار ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جو شخص چار ہفتے اکیلے گزار لے، پھر وہ محبت کے بغیر بھی رہ لے گا اور پھر وہ واپس مڑ کر اس شخص کی طرف نہیں دیکھے گا جس سے اس کو کبھی محبت ہوتی تھی۔

اداکارہ نے ایک سوال پر کہا کہ بیک وقت دو افراد سے محبت ہو سکتی ہے اور جو لوگ بولتے ہیں کہ انہیں ایک ہی وقت میں دو لوگوں سے محبت نہیں ہوتی، وہ جھوٹ بولتے ہیں۔

اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ افگن نے کہا کہ ایک شخص سے محبت کا مطلب ہوسکتا ہے کہ اس سے ذہنی ہم آہنگی ہوگی جب کہ دوسرے سے وہ محبت ہوگی جو مرنے مارنے والی ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں