پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

مقابلہ سمجھ کر سیلاب زدگان کی مدد نہ کریں، نادیہ حسین

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ہمیں مقابلہ سمجھ کر سیلاب متاثرین کی مدد نہیں کرنی چاہیے، اپنی استطاعت کے مطابق مدد کریں۔

نادیہ حسین نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے کافی لوگ بہت کام کر رہے ہیں، ہر کوئی اپنی حیثیت اور قابلیت کے مطابق کام کر رہا ہے، فلاحی ادارے آپ کے عطیات اور اشیا متاثرین تک پہنچا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے گھر کے ملازمین کا تعلق اندرون سندھ سے ہے جو براہ راست سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

ویڈیو بنانے کا مقصد بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے ابھی تک کیا کیا ہے؟ انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میں اپنے ملازمین کی مدد کر رہی ہوں اور مجھے اس کام کے لیے دکھاوا نہیں کرنا۔

ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ سیلاب نے بہت بڑی تباہی مچائی ہے اور مدد کا سلسلہ تو ابھی صرف شروع ہوا ہے، ان کی کافی وقت تک مدد کرنی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں