تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’بچپن سے جوانی تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنی‘

معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن سے جوانی تک متعدد بار جنسی ہراسانی کا نشانہ بنیں۔

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے بچپن سے لے کر جوانی تک کی تصاویر شامل ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلی بار 4 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنی تھیں، دوسری بار 9 سال کی عُمر میں اور تیسری بار 17 یا 18 سال کی عُمر میں اُن کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی تھی۔

نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ مجھے گہرے ڈپریشن، اداسی، خوف اور شرمندگی سے لڑنے میں 2 سال لگے۔

اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ میں اب کہاں ہوں؟ مجھے شفا ملی، میں ناصرف زندہ رہی بلکہ ترقی کی منازل بھی طے کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ درد سے سُکون تک کا سفر تھا، جو میں نے طے کیا۔

یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے 2019 میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

نادیہ جمیل نے بین الاقوامی سطح پر اس مرض کا علاج کروایا جس کے بعد وہ بریسٹ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -