اشتہار

نیب میں بہتری لانے کے لیے مخالف جماعتوں سے تعاون کو تیار ہیں، نعیم الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ کاروباری شخصیات نیب (قومی احتساب بیورو) سے متعلق شکایات کرتی ہے، نیب میں کئی سال سے کیسز چلنے کا مطلب انصاف کی فراہمی نہیں ہورہی، احتساب بیورو کی کارکردگی میں  بہتری کے لیے مخالف جماعتوں سے تعاون کو  تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ’نیب چھوٹی چھوٹی شکایات پر بزنس کمیونٹی کو طلب کر تی ہے، تاجر برادری کو اس حوالے سے شکایات ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’نیب کےہرمقدمےکافیصلہ30کے اندرہوناچاہیے، کیسزکےکئی سال چلنےکامطلب ہےانصاف فراہم نہیں کیا جارہا، نیب میں بہتری لانےکیلئےمخالف جماعتوں سےتعاون کوتیارہیں‘۔

- Advertisement -

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ’نیب کاکام ہے کہ وہ قوم کی لوٹی رقم واپس لائے، پاکستان کےتمام قوانین پردوبارہ غورکررہےہیں، حکومت تشدد کے خلاف ہے چاہے وہ کہیں بھی ہو اس ضمن میں منظم قانون کی ضرورت ہے‘۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’کچھ لوگ نہیں چاہتےہمارا مسلم لیگ ق سے اتحادمضبوط ہو اس لیے سازش کے تحت افواہیں پھیلائی گئیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر چوہدری شجاعت سے ملنے آیا اور ہم چوہدری شجاعت کے بطور وزیراعظم تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں‘۔

نعیم الحق کی ملاقات کے لیے آمد باعثِ مسرت ہے، تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، چوہدری شجاعت

اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افواہیں پھیلانے والوں کاکام ہی صرف افواہیں پھیلاناہے، کچھ لوگ چاہتے ہیں ہمارے درمیان رخنہ ڈالیں مگر ہمارا اتحاد برقرار رہے گا کیونکہ دونوں جماعتوں نے متحد ہوکر ساتھ چلنے کا عہد کیا ہے‘۔

چوہدری شجاعت نے یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اگر کوئی سازش ہوئی تو مسلم لیگ ق اُس کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ ہم تحریک انصاف کے نامزد کردی وزیر اعلیٰ کی حمایت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں