ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

فہمیدہ مرزا کو پیپلز پارٹی پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی: نفیسہ شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی جب مرزا فیملی کو نواز رہی تھی تو کیا اس وقت سب ٹھیک تھا؟ فہمیدہ مرزا کو پیپلز پارٹی پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ جسے پارٹی نے بڑا عہدہ دیا اسے ایسی الزام تراشی زیب نہیں دیتی، چار بار بدین سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں، اس وقت علاقے کی محرومی یاد نہیں آئی؟

انہوں نے کہا کہ مرزا فیملی نے ماضی میں جو قرضے معاف کرائے اسے بھی ریکارڈ پر لایا جائے، مرزا خاندان شہید بی بی کے خاندان اور جماعت پر الزام تراشی پر اتر آیا ہے، یہ لوگ ایک طرف بی بی شہید کا تدکرہ کرتے ہیں تو دوسری طرف دشمنوں سے اتحاد بناتے ہیں۔

- Advertisement -

پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، فہمیدہ مرزا


خیال رہے کہ آج اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق اسپیکز قومی سمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے منشور میں اب روٹی کپڑا اور مکان نہیں رہا، پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، پارٹی کو ٹکٹ کے لیے درخواست بھی نہیں دوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جماعت اب نہیں رہی، پی پی کا مطلب ہے عوام کی جماعت اور اس میں اب عوام نہیں ہے، ہمیشہ پیپلز پارٹی پر تنقید کی ہے، اسمبلی میں بھی آواز اٹھائی ہے، جب بھی اسمبلی میں بات کی اپنے حلقے کی عوام کی بات کی ہے، میرا نظریہ وہ ہے جو بدین کے عوام کا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں