اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا ہے اور اس کا نیا نام شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا ہے اور اس کا نیا نام یو اے ای کے بانی سے منسوب کرتے ہوئے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا ہے تاہم نام کی تبدیلی کا اطلاق آئندہ سال 9 فروری 2024 سے ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 7 لاکھ 42 ہزار مربع میٹر پر محیط ٹرمینل اے میں آزمائشی اور جزوی آپریشنل کا آغاز ہوگیا ہے تاہم 9 فروری 2024 کو یہ مکمل طور پر فنکشنل ہوجائے گا اور اسی دن سے ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہوجائے گا۔

- Advertisement -

ابوظہبی ایئرپورٹ کے ٹرمینل اے کے آپریشنل ہونے کے بعد یہ ٹرمینل دنیا بھر میں 117 مقامات کے نیٹ ورک سے منسلک 28 ایئر لائنز کی میزبانی کرے گا اور یہاں بیک وقت 79 طیارے موجود ہوسکتے ہیں اور سالانہ ساڑھے 4 کروڑ مسافروں کی آمد و رفت کی گنجائش ہوگی۔

واضح رہے کہ شیخ زاید بن السلطان آل نھیان متحدہ عرب امارات کے بانی اور پہلے صدر تھے جو 2004 میں 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور جدید ترین ملک بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں