تازہ ترین

نینسی پلوسی کا ارکان کانگریس کے ہمراہ دورہ اردن، ٹرمپ کی تنقید

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر اوباما نے شام سے متعلق سرخ لکیر مٹی میں کیوں کھینچی اور پھر اس ضمن میں کچھ نہیں کیا‘ شام کا سارا وقار خاک میں مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے سینئر ارکان کانگریس کی معیت میں اردن کے دورے کی شدید مذمت کی ہے جس میں انھوں نے اردنی حکام کے ساتھ شام کی صورت حال پر تبادلہ کیا۔

انھوں نے شامی بحران کو اوباما انتظامیہ کی تباہ کن میراث قرار دیتے ہوئے سوال کیا تھا کہ صدر اوباما نے شام میں کس بات کو ”سرخ لکیر“ قرار دیا تھا؟

ایک ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نینسی پلوسی اردن کا دورہ کرنے والے ایک 9 رکنی وفد کی قیادت کر رہی ہیں جس میں آدم شیف نامی بد عنوان شخص شامل ہے تاکہ شام کی صورت حال کی تحقیقات کر سکیں۔

نینسی پلوسی کو جاننا چاہیے کہ صدر اوباما نے شام سے متعلق سرخ لکیر مٹی میں کیوں کھینچی اور پھر اس ضمن میں کچھ نہیں کیا، شام کا سارا وقار خاک میں مل گیا، میں نے عملی اقدام کیا‘ 58 میزائل داغے ، اوباما کی غلطی نے لاکھوں افراد کی جان لے لی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نینسی پلوسی اور کانگرس کے سینئر ارکان نے ہفتے کی شب شاہ عبداللہ سمیت اردن کے دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات کیے۔

Comments

- Advertisement -