تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مریخ پر اب تک کا سب سے بڑا زلزلہ

امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ پر خلائی گاڑی ان سائٹ کے ذریعے مریخ پر 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان سائٹ نے 4 مئی کو مریخ پر 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا اور اسے سیارے پر زلزلوں میں سب سے بڑا زلزلہ کہا گیا ہے۔

ناسا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلہ کسی دوسرے سیارے پر ریکارڈ کیا جانے والا سب سے بڑا تھا، تحقیقی ٹیم، زلزلے کے مرکز اور ماخذ کے تعین کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔

خلائی گاڑی ان سائٹ 2018 میں مریخ پر پہنچنے کے بعد سے اب تک سیارے پر ایک ہزار 313 سے زائد زلزلوں کی نشاندہی کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں: مریخ پر موجود ”انسان“، ناسا کی تصویر نے ہلچل مچا دی

ان سائٹ نے مریخ پر پہلی مرتبہ زلزلہ 2019 میں ریکارڈ کیا تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کو 6 اپریل کو ریکارڈ کیا گیا۔ یہ پہلی بار تھا کہ زلزلہ زمین اور چاند کے علاوہ کسی بھی سیارے پر آیا ہو۔

کچھ روز قبل مریخ میں صوتی لہروں کی رفتار زمین سے زیادہ ہے یا کم کے حوالے سے ناسا کی تحقیق نے تہلکہ مچایا تھا۔

مریخ پر صوتی لہروں کے سفر کی رفتار زمین کی نسبت سست ہوگی۔ اس بات کا انکشاف ناسا کے پریزروینس روور کی جانب سے جمع کی گئی سرخ سیارے کی مختلف آوازوں پر تحقیق کے بعد کیا گیا۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ سرخ سیارے پر صوتی لہریں مختلف طرز عمل ظاہر کرتی ہیں۔ ناسا حکام کا کہنا تھا کہ نئی تحقیق کے باعث ہمیں اُس وقت مریخ پر مواصلاتی پلیٹ فارمز کی تشکیل میں بہت مدد ملے گی جب وہاں انسانوں کی آباد کاری کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -