ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

’پاکستان مضبوط ٹیم ہے، ورلڈ کپ میں کچھ بھی کرسکتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں کچھ بھی کرسکتی ہے۔

انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین اور این مورگن نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے ورلڈ کپ میں کچھ بھی کرسکتی ہے۔

ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہیشہ ایک بڑی ٹیم ہوتی ہے، ایک دن بالکل نیچے تو اگلے روز سب کو آؤٹ کلاس کردے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نمبر ون بیٹر ہیں جب کہ فخر زمان آؤٹ آف فارم ضرور ہیں مگر ٹاپ آرڈر میں کافی اہم ہیں، پاکستان کے لیے تشویش کی بات ان کے اسپنرز کا فارم میں نہ ہونا ہے۔

این مورگل نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے حال ہی کے نتائج پاکستان ٹیم کے لیے سبق آموز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طے کرنا ہوگا کہ سری لنکا میں جیسا کھیلا آئندہ ایسا نہ ہو۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کو سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں