اشتہار

صدر مملکت کا اعتراض: حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: منی آرڈیننس بجٹ پر صدر کے اعتراضات کے بعد حکومت نے پلان بی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی اسمبلی اورسینیٹ اجلاس سے منی بجٹ تجاویز کی منظوری لی جائیگی۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ دونوں ایوانوں کےاجلاس فوری طلب کئےجائیں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ : صدر مملکت نے آرڈیننس کے نفاذ پر اعتراضات لگا دیئے

واضح رہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل صدر مملکت عارف علوی نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر منی بجٹ آرڈیننس لانے کیلئے حکومت کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر اعتراضات لگائے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمملکت چاہتے ہیں کہ یہ مسودہ آرڈیننس کے بجائے بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش ہو جبکہ حکومتی مؤقف ہے کہ پارلیمنٹ میں بل کی منظوری میں زیادہ وقت درکار ہوگا۔

قانون کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران حکومت آرڈیننس جاری نہیں کرسکتی، مشترکہ اجلاس ختم کیا تو اجلاس بلانے کیلئے دوبارہ صدرسے رابطہ کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں