تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

قومی اسمبلی میں کرپٹو کرنسی کی گونج، معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن اسمبلی اسامہ قادری نے کرپٹو کرنسی کا معاملہ اٹھا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ہوا، جس میں ایم کیو ایم کے رکن نے کرپٹو کرنسی کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

اسامہ قادری نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹوکرنسی کو ایک ضابطہ میں لانے کی ضرورت ہے، حکومت کو اس حوالے سے اقدامات کرنا چاہیے۔

توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ کرپٹوکرنسی ایک نئی ٹیکنالوجی ہے، اسٹیٹ بینک اس سلسلے میں  کام کر رہا ہے، ہم نئی ٹیکنالوجی کیلئے دراوزے بند نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو کرپٹو کرنسی کے خلاف کارروائی سے روک دیا

وزیرمملکت نے کہا کہ کرپٹوکرنسی پر تفصیلی غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی وجہ سے دنی امیں نئی جہدکھل رہی ہے، ہم کرپٹوکرنسی کی صورت میں نیا خطرہ مول نہیں لے سکتے، یہ معاملہ عدالتوں میں جا چکا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ملک نےکرپٹو کرنسی کی طرف جانا ہے، نئی کرنسی کے معاملے پر اسٹیٹ بینک محتاط ہے اور خواہش کے کہ اس معاملے میں احتیاط سے پیشرفت ہو۔

انہوں نے پیش کش کی کہ اگر قومی اسمبلی کے ممبران کرپٹو کرنسی کے معاملے پر بحث کرنا چاہیے ہیں تو کمیٹی کے اجلاس میں اس پر تبادلۂ خیال کریں۔

ڈپٹی  اسپیکرنےکرپٹوکرنسی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے اجلاس کو کل شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔

Comments

- Advertisement -