اشتہار

قومی اسمبلی میں لازمی اخراجات کی تفصیلات پیش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کیلئے لازمی اخراجات کی تفصیل پیش کردی گئی، جس کے تحت مخلتف مدات میں اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے41 ہزار 366 ارب 70 کروڑ سے زائد کے لازمی اخراجات کی تفصیل پیش کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں مالی سال24-2023 کے دوران قرضہ جات کی ادائیگی اور سود کی مد میں 35ہزار 328ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی قرضہ جات کی ادائیگی اور سود کی مد میں 5ہزار 316 ارب روپے، ملکی قرضہ جات کی ادائیگی کیلئے 28ہزار 898 ارب روپے اور ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 6ہزار 430 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ غیر ملکی قرضہ جات کی ادائیگی کیلئے 4 ہزار 398 ارب روپے، غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 872 ارب روپے سے زائد اور قلیل المعیاد بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 46 ہزار 69 کروڑ مختص کیے گئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بیرونی ترقیاتی قرضے اور ایڈوانس کیلئے 658 ارب 64 کروڑ روپے، قومی اسمبلی کیلئے 4 ارب 99 کروڑ 97 لاکھ روپے اور سینیٹ کیلئے 3 ارب 28 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گرانٹس، متفرق اخراجات کیلئے 26 ارب 40 کروڑ روپے، پاکستان پوسٹ کیلئے ایک کروڑ روپے، الاؤنسز اور پنشنز کیلئے 4 ارب، فارن مشنز کیلئے 5 کروڑ روپے، شعبہ قانون و انصاف کیلئے 36 کروڑ الیکشن کیلئے 7 ارب 78 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ کیلئے3 ارب 55 کروڑ، اسلام آباد ہائی کورٹ کیلئے 1 ارب 54 کروڑ روپے جبکہ وفاقی محتسب کیلئے 1 ارب 25 کروڑ ، وفاقی ٹیکس محتسب کیلئے39 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں