منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ اعداد وشمار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 15اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے،رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح 6اعشاریہ 13فیصدرہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 15اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،10میں کمی،21میں استحکام رہا،دسمبر کے آخری ہفتےمیں مہنگائی کی شرح سال کی کم ترین سطح پر آئی، گزشتہ ہفتےکے مقابلے میں مہنگائی میں اعشاریہ 69فیصد کمی واقع ہوئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر

درآمدی چینی آنے اور کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 94 پیسے کا اضافے کے بعد ملک میں فی کلو چینی اوسطاً 85 سے 90 روپےکلو تک میں فروخت ہورہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 76 پیسے کا اضافہ ہوا ، دال مونگ ایک روپے 7 پیسے مہنگی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت225 روہے 56 پیسےفی کلورہی، انڈے فی درجن 64 پیسے مہنگے ہوئے قیمت 206 روپے 49 پیسے درجن تک پہنچ گئے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 20کلو آٹےکا تھیلا ایک روپے 78 پیسے مہنگا، قیمت 973 روپے 78 پیسےہوگئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 25.44 فیصد کمی، قیمت 198 روپے32 پیسے ہوگئی، پیاز 5 روپے 56 پیسے، ٹماٹر 4 روپے 35 پیسے فی کلو سستا ہوا، آلو فی کلو 4 روپے 47 پیسے، لہسن ساڑھے 3روپے فی کلو سستا ہوا۔

گذشتہ روز ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ماہانہ اعدادو شمار جاری کئے جس میں بتایا گیا تھا کہ دسمبر2020میں ملک میں مہنگائی کی شرح 8فیصد رہی اور مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ میں بجلی 96.5فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے پیاز کی قیمت 29فیصد اور ٹماٹر27فیصدسستے ہوئے، سبزی19فیصد، چینی 18فیصد، آلو13فیصد اور گندم 4فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق نومبر کے مقابلے دسمبر میں مہنگائی میں 0.7فیصد کمی دیکھی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں