اشتہار

ملکی عسکری قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملکی عسکری قیادت نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت کو علاقائی سیکیورٹی،ایل اوسی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سی جے ایس سی،آرمی چیف،نیول چیف،ایئرچیف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے عسکری قیادت کا استقبال کیا۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں عسکری قیادت کو علاقائی سیکیورٹی،ایل اوسی،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔عسکری قیادت نے نیشنل سیکیورٹی سے متعلق آئی ایس آئی کی خدمات کی تعریف کی۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 مئی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دی رپورٹرز کی ٹیم کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نریندر مودی کا کشمیر ماڈل تباہ اور ناکام ہوچکا ہے،کشمیریوں اور عالمی برادری نے بھارتی اقدامات تسلیم نہیں کیے،بھارت اپنی مقبوضہ کشمیرمیں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی حکومت ہندوتوا کے نظریے کا غلبہ چاہتی ہے،مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات سے بھارت کا چہرہ مسخ ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں