بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

قومی کھلاڑی خوشدل شاہ تین ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

ڈربی: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین خوشدل شاہ انجری کے باعث تین ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ میں پریکٹس سیشن میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے کے باعث خوشدل شاہ کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا جس کے باعث اب وہ تین ہفتوں کے لیے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

کرکٹر 24 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ پریکٹس میچ کی سلیکشن کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔ ٹیم فزیو تھراپسٹ پر امید ہیں کہ خوشدل آئندہ ہفتے کے آخر میں فزیکل ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔

پاک انگلینڈ سیریز، چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا اہم بیان

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری جاری ہے۔ ٹیم کاؤنٹی گراؤنڈ ڈربی میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔ تیسرے دن پی سی بی گرین ایک سو باسٹھ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائے گی۔ اسد شفیق پچاس اور فہیم اشرف پانچ رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، سہیل خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پی سی بی وائٹ پہلی اننگز میں دو سو انچاس رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ نسیم شاہ نے پانچ، محمد عباس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد رضوان نے چوؤن اور شان مسعود نے بیالیس رنز بنائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں