جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں نصف فیصد کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پرشرح منافع میں نصف فیصد کمی کردی ہے۔

حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پرشرح منافع میں کمی کردی۔ کمی کا اطلاق یکم دسمبر سے نئی سرمایہ کاری پر کر دیا گیا ہے، نئے ریٹس کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح چھ سو اٹھائیس روپے، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح آٹھ سو اسی روپے ماہانہ کردی گئی ہے جبکہ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح دو اعشاریہ پانچ فیصد کردی گئی ہے۔

سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح کم کرکے چار اعشاریہ ایک فیصد کردی گئی ہے۔

قومی ادارہ بچت کے مطابق بنیادی شرح سود میں کمی کے باعث بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں