تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

قومی سلامتی ان کیمرہ اجلاس: ’سب کا نقطۂ نظر سنا گیا، اچھے ماحول میں بریفنگ ہوئی‘

کراچی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کیمرہ اجلاس سے متعلق کچھ نہیں بتا سکتا، سب کا نقطۂ نظر سنا گیا اور اچھے ماحول میں بریفنگ دی گئی، عمران خان کا شرکت نہ کرنے کا پہلے سے طے تھا  کیونکہ وہ بریفنگ سے آگاہ تھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’اجلاس میں ان کیمرہ بریفنگ دی گئی، اس سے  متعلق نہیں بتاسکتا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’اجلاس میں سب کا نقطۂ نظر سنا گیا اور بہت اچھے ماحول میں بریفنگ دی گئی‘۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ’اجلاس میں افغانستان، مقبوضہ کشمیر اور اندرونی سیکیورٹی پر بات ہوئی،آئندہ اجلاس میں داخلی سیکیورٹی صورت حال پربات چیت ہوگی، آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی نے اجلاس میں بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم عمران خان اس بریفنگ سےآگاہ تھے‘۔

مزید پڑھیں: ’افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی‘

یہ بھی پڑھیں: ‏’کسی نے سیاسی بات نہیں کی، ایسا لگا حکومت اور اپوزیشن ایک ہیں‘‏

اُن کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن ارکان کو موجودہ صورت حال پربریفنگ  کیلئے اجلاس منعقدکیاگیا، پہلے سے طےتھاکہ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے‘۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ’اپوزیشن کے آج کےکردار سے مطمئن ہوں‘۔

ذرائع کے مطابق اسدقیصرکی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 8 گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا، کمیٹی نے عید الاضحیٰ سے قبل ایک اور سیشن رکھنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں افغانستان کی صورت حال، کشمیر سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا جبکہ آئندہ اجلاس میں حکومت کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -