اشتہار

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرکا نے ملکی اندرونی اور بیرونی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عسکری قیادت، وفاقی وزرا اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا کو قومی اور داخلی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سمیت خطے کی صورتحال پر بھی بریف کیا گیا۔ دہشت گردی  کی حالیہ لہر اور نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے ملک کے مختلف حصوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس کے شرکا نے دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونیوالوں کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت اور بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری پر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

سلامتی کمیٹی کے شرکا نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کےافسروں،جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جب کہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کا انسداد دہشتگردی آپریشنز جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

سلامتی کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جب کہ شرکا نے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکا کو معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں آئی ایم ایف سے مذاکرات اور دوست ممالک کے وعدوں سے بھی آگاہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں