تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نیشنل ٹی 20 کپ، بلوچستان نے سدرن پنجاب کو شکست دے دی

ملتان: نیشنل ٹی 20 کپ کے نویں میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 16 رنز سے شکست دے دی، امام الحق کو 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بناسکی، شان مسعود اور خوشدل شاہ کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکیں۔

بلوچستان کی جانب سے اوپنر امام الحق نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اویس ضیا 10 رنز بنا کر راحت علی کا نشانہ بنے۔

بسم اللہ خان 39 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر خوشدل شاہ کو کیچ دے بیٹھے، کپتان حارث سہیل نے 27 گیندوں پر 53 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

سدرن پنجاب کی جانب سے محمد عرفان، راحت علی اور حسین طلعت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سدرن پنجاب کی ٹیم 231 رنز کے تعاقب میں 214 رنز بناسکی، شان مسعود اور خوشدل شاہ کی 72، 72 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکیں، ذیشان اشرف 8 رنز بنا کر عمر گل کا نشانہ بنے۔

صہیب مقصود 20 رنز بنا کر عماد بٹ کا نشانہ بنے، حسین طلعت 14 رنز پر پویلین لوٹ گئے، بلاول بھٹی 14 رنز بنا کر کاشف بھٹی گیند پر عمران بٹ کو کیچ دے بیٹھے۔

بلوچستان کی جانب سے عاکف جاوید نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عمر گل، عماد بٹ اور کاشف بھٹی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -