ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

نیشنل ٹی 20 کپ کا آغاز: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کےلیے پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے، دو ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

قومی ستاروں سے سجی نیشنل ٹی ٹونٹی کی کہکشاں آج سے شروع ہورہی ہے، دو مرحلوں پر مشتمل ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے 13 اکتوبر تک بالترتیب راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

عوام اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کےلیے پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس اور لیڈی پولیس ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

نیشنل ٹی 20 آج سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، داخلے کیلئے بڑی شرط عائد

میچز کے دوران کھلاڑیوں اور عوام کی سیکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 2 ہزار 500 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جب کہ کرکٹ اسٹیڈیم کے چاروں اطراف عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں