جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ سے شکست، قومی ٹیم نے 8 سالہ پرانی تاریخ دہرادی

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ سے شکست پر قومی ٹیم نے آٹھ سالہ پرانی تاریخ دہرادی۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں کیویز نے باآسانی شاہینوں کا شکار کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوسکا، کیویز بولرز کے سامنے پاکستانی بیٹر دفاعی انداز میں کھیلتے نظر آئے گوکہ ٹیم نے آل آؤٹ ہوئے بغیر اپنی اننگز کے مکمل اوور کھیلے تاہم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

- Advertisement -

قومی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے، افتخار احمد 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، آصف علی 25 اور کپتان بابراعظم 21 رنز بناسکے۔

یہ بھی پڑھیں: آج کا دن ہمارے لیے برا تھا، بابر اعظم

اس میچ میں پاکستانی ٹیم ایک بھی چھکا نہ لگاسکی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے ساتھ یہ دوسری بار ہوا ہے جب وہ اپنی اننگز میں چھکا نہ مارسکی۔

اس سے قبل سال دوہزار چودہ میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کینگروز کے خلاف بھی پاکستان نے پورے بیس اوورز تو کھیلے مگر وہ ایک بار بھی چھکا نہ رسید کرسکی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 130 رنز کا ہدف محض ایک وکٹ کے نقصان پر 16.1 اوورز میں عبور کرلیا اور پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں