منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

علی حیدر اور اکرام اللہ کی سنچریاں

اشتہار

حیرت انگیز

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے نیشنل انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سدرن پنجاب نے علی حیدر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بلوچستان کو 127 رنز سے شکست دے دی.

پہلے بیٹنگ کرتے سدرن پنجاب نے مقررہ تیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے. علی حیدر نے 83 گیندوں پر 15 چوکوں کی بدولت ناٹ آؤٹ 115 رنز بنائے. بابر ارشد نے 44 رنز بنائے. جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 26 اوورز میں 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی. عبدالرحمٰن، طلال احمد اور عبداللہ لطیف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں.

- Advertisement -

دوسری طرف کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونوخواہ نے سندھ کو 71 رنز سے ہرادیا. آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے اکرام اللہ نے 69 گیندوں پر 11 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی. عدیل خان 25 اور ذین العابدین 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. کے پی نے مقررہ تیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے. محمد انس اور محمد خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں. جواب میں سندھ کی پوری ٹیم 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی. عبداللہ سینئر نے 31 رنز بنائے. اکبر علی، نوید اور نفیس اختر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

اُدھر ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 27 رنز سے ہرادیا. 114 رنز کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 86 رنز پر آؤٹ ہوگئی. علی صابر 21 رنز بنا کر نمایاں رہے. محمد صہیب نے 3 اور اختر گل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. ناردرن نے مقررہ تیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے. اسد عبداللہ نے ناٹ آؤٹ 28 اور محمد یوسف نے 25 رنز بنائے. صیار خان نے 3 اور اسد نعیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں.

Comments

اہم ترین

مزید خبریں