تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یوکرین حملہ: نیٹو چیف کا روس سے بڑا مطالبہ

برسلز: نیٹو چیف نے یوکرین پر روسی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے روس سے بڑا مطالبہ کر ڈالا ہے۔

برسلز سے جاری بیان میں نیٹو چیف اسٹولٹن برگ نے کہا کہ باربار انتباہ سفارتی کوششوں کے باوجود روس نےجارحیت کاراستہ اپنایا، روس کے اس طرز عمل نے لاکھوں زندگیوں کوخطرے میں ڈال دیا ہے۔

نیٹو چیف نے کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، روس یوکرین کی خودمختاری کا احترام کرے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین ایئربیس اور ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ

ادھر اقوام متحدہ میں یوکرینی سفیر نے روسی ہم منصب کو پیوٹن کو کال کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت روکنے کے عالمی برادری روسی صدر پیوٹن پر زور ڈالے اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کے خدشے کے پیش نظر روسی جارحیت کو روکا جائے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت خارکیف میں ایئربیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے،بھرپور حملے میں یوکرین کی ایئربیس اور ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا گیا ہے۔

 یوکرین نے جوابی وار کرتے ہوئے روس کے 5 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، یوکرینی فوجی یونٹ اپنی پوزیشنز پر ہیں، دشمن کو دٹ کر جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ روسی صدر پیوتن نے آج یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد مشرقی یوکرین کےعلاقے ماریوپول میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

امریکا نے یوکرائن میں روسی آپریشن کی مذمت کی اور صدر جوبائیڈن نے اتحادیوں سے مل کر روس کو جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -