تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بچوں کے سفید بال کالے رکھنے کا قدرتی طریقہ، آزماکر دیکھئے

بال قدرت کا ایسا حسین تحفہ ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ،لیکن جب یہ ہی بال سفید ہونا شروع ہو تے ہیں تو بہت زیادہ پریشانی کا باعث بنتے ہیں لیکن اب پریشانی کی کوئی بات نہیں یہ قدرتی نسخہ اپنائیں ۔

بالوں کا سفید ہونا بڑھا پے کی نشانی ہے لیکن آج کل کم عمری میں بھی بال سفید ہو رہے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ آج کے نو جوانوں کا لائف اسٹائل ہے ،مو بائل اور کمپیو ٹر کا حد سے زیادہ استعمال، ذہنی پریشانی، غذا میں بے احتیاطی یہ تمام چیزیں بالوں کے قدرتی کا لے رنگ کو سفید کرنے کا سبب بنتی ہیں۔

اس کے علاوہ کم عمری میں بالوں کے سفید ہونے کی ایک بڑی وجہ بچوں میں وٹامن بی 12 اور زنک کی کمی ہے جس کے باعث بال تیزی سے سفید ہورہے ہیں۔

آئیے ڈاکٹر بتول کی زبانی آپ کو بال کالے کرنے کا قدرتی اور آسان طریقہ بتاتے ہیں جس کے کوئی سائیڈ ایفکٹس بھی نہیں ہیں۔

سفید بال کالے کرنے کا آسان اور مجرب نسخہ

سفید بالوں کیلئے سب سے بہترین چیز وٹامن بی 12 ور زنک ہے، اس کے علاوہ سرسوں کا تیل، انجیکشن بی 1 بی 6 نیروبین، زیرہ اور دیسی لہسن کا پانی

تیل یا محلول بنانے کی ترکیب

دیسی لہسن کا پانی 1 بڑا چمچ، زیرہ 1 چمچ، زنک سیرپ 3 چمچ، انجیکشن بی 1 بی 6 نیروبین، آدھا چمچ سرسوں کا تیل اور 1 وٹامن ای کی کیپسول کو ملا کر تیل یا محلول بنالیں اور پھر اسے رات بھر بالوں میں لگاکر رکھیں اور صبح کو شیمپو سے سر دھولیں۔

جسم کے جس حصّے پر بھی سفید بال وہاں ہاتھ سے اس تیل یا محلول کو لگائیں یا جڑوں میں اسپرے کریں آپ دیکھیں گے کہ 30 سے 90 روز کے اندر سفید بال گر جائیں اور جن بالوں پر سفیدی آنا شروع ہوئی ہے وہ واپس کالے ہوں جائیں گے۔

اے آر وائی کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول کا کہنا تھا کہ بچوں میں زنک کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 12 کی بہت زیادہ کمی ہوتی ہے لہذا بچوں کے جسم میں وٹامن بی 12 کو پورا کرنا بہت ضروری ہے جس کےلیے والدین کو چاہیے بچوں کو لال پھل زیادہ سے زیادہ کھلائیں جس میں وٹامن بی 12 بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔

اگر بچے پھل نہیں کھا رہے تو انہیں سیرپ یا ٹیبلٹ (گولی) کی صورت میں وٹامن بی 12 کھلائیں کیونکہ اس کی کمی بچوں کے بالوں میں سفیدی کا باعث بنتی ہے۔

Comments

- Advertisement -