جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

زاویار اعجاز کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے صحابزادے زاویار اعجاز کی ڈانس ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

پاکستان ٹی وی انڈسٹری میں تیزی سے اپنا نام کمانے والے اداکار نعمان اعجاز کے صحابزادے زاویار اعجاز کی ایک تقریب میں مختلف گانوں پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زاویار کسی مہندی کی تقریب میں شریک ہیں، سبز رنگ کا شلوار سوٹ زیب تن کیے مختلف گانوں پر ڈانس کر رہے ہیں, سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زاویار کی ڈانس ویڈیوز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار نعمان اعجاز کے صحابزادے زاویار اعجاز بھی اس اندسٹری میں اپنی اداکاری سے تیزی سے نام بنارہے ہیں، اداکار کو اب تک مختلف ڈراموں میں کام مل چکا ہے۔

زاویار اعجاز بگ بینگ کے بینر تلے بنائے گئے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا  تھا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، اس ڈرامے میں ڈرامے میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (مہیر) اور زاویار نعمان (اریب، گلوکار)  کا کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں