تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک بحریہ کی منگرووز اگاﺅ مہم 2018 کا آغاز ہوگیا، چیف آف دی نیول اسٹاف نے افتتاح‌ کیا

کراچی : پاک بحریہ نے حکومت پاکستان کے ’سرسبز پاکستان وژن‘ کے تحت مینگرووز اگاﺅ مہم برائے سال 2018 کا آغاز کردیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مہم کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق امسال یہ اس سلسلے کی تیسری مہم ہے، جس میں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آئندہ ایک سال کے دوران 20 لاکھ مینگرووز کے پودے لگائے جائیں گے.

اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مینگرووز کے جنگلات ختم ہونے سے نہ صرف ہمارے ساحلی علاقوں کی سمندری حیات متاثر ہوئی، بلکہ ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کے ذریعہ معاش پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، پاک بحریہ مینگرووز اگاﺅ مہم کا مقصد عوام الناس میں اس کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا ہے.

انھوں نے مزید کہا کہ 2016 سے پاک بحریہ نے شاہ بندر سے جیونی تک کی ساحلی پٹی پر 20 لاکھ سے زیادہ مینگرووز اگائے۔ نیول چیف نے صوبائی اور وفاقی محکموں سمیت تمام متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

مہم کی افتتاحی تقریب میں فوجی اور سول حکام کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیموں‌ کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے IUCN کے پاکستان کے نمائندے محمود اختر چیمہ نے کہا کہ مینگرووز جنگلات کی بحالی اور ترقی میں پاک بحریہ کا کردار غیر مثالی ہے۔

بعد ازیں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس ایریاز میں قائم پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔


نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مزار قائد پر حاضری


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -