13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

افغان ٹیم کے اہم بولر کا ورلڈ کپ سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

افغان ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولر جوکہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ میں شامل ہیں، اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان ٹیم کے فاسٹ بولر نوین الحق نے ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بہت ہی فخر کی بات ہے لیکن میں ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لوں گا، تاہم اُن کا کہنا تھا کہ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب رہوں گا۔

- Advertisement -

افغان فاسٹ بولر نوین الحق کا مزید کہنا تھا کہ افغان کرکٹ بورڈ اور تمام چاہنے والوں کا سپورٹ کرنے کے لیے بہت شکریہ، یہ بہت ہی مشکل فیصلہ ہے لیکن اپنے کیرئیر کو طویل کرنے کے لیے یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

واضح رہے افغان فاسٹ بولر نوین الحق بین الاقوامی کرکٹ کے علاوہ دنیا بھر میں منعقد ہونے والی لیگز میں بھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت پہنچ گئی ہے، پاکستانی ٹیم براستہ دبئی حیدرآباد دکن پہنچی، ایئرپورٹ پر بھارتی پولیس نے شائقین کو پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا۔

قومی ٹیم کے مداح چاچا بشیر کا کہنا ہے کہ ٹیم کے استقبال کے لیے پاکستانی پرچم لے کر گیا تھا، بھارتی پولیس نے پرچم لے لیا۔

پاکستان ٹیم کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے، 20 سے زائد سکیورٹی کی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود تھیں جبکہ مختلف چینلز سے پاکستان ٹیم کی بھارت پہنچنے کی لائیو کوریج بھی کی جا رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں