تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

نوال سعید کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

نوال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب بال بکھرے ہوتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nawal S 🌬 (@inawalsaeed)

اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ نوال سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فریاد‘ میں انعم کا کردار نبھایا تھا۔

اداکارہ ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں منہل کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ ہاشمی ودیگر شامل ہیں۔

اس سے قبل پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں جھوٹ سے متعلق سوال پر نوال سعید نے کہنا تھا کہ ’میرے جھوٹ ہمیشہ پکڑے جاتے ہیں اور اب میں نے جھوٹ بولنا بھی چھوڑ دیا ہے۔‘

پہلے کرش سے متعلق سوال پر نوال سعید کا کہنا تھا کہ ’کوئی ٹیچر کبھی میرا کرش نہیں تھا میں ہمیشہ سے سلمان خان کی مداح ہوں، ایک ٹائم کو ایسا تھا کہ میں کہتی تھی کہ سلمان کی تصاویر اپنے کمرے میں لگاؤں گی پھر مما نے کہا کہ پہلے اپنا گھر الگ کرو اگر تصاویر لگانی ہیں تو مجھے اس گھر میں نہیں چاہیئں۔

Comments

- Advertisement -