تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان نے نواز شریف کو کرپشن کا بادشاہ قرار دے دیا

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کرپشن کے بادشاہ ہیں ۔

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنماوں کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کشمیر کا الیکشن پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، ن لیگ بار بار باریاں لے کر کشمیریوں کو ان کے حقوق نہیں دلوا سکی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور کرپٹ لوگ کرپشن کا خاتمہ نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کشمیریوں کے حقوق سے زیادہ کاروبار عزیز ہے۔

کشمیر انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے انتخابات پاکستان کے لئے اہم ہیں مسلم لیگ ن آج تک کشمیریوں کے حقوق نہیں دلوا سکی ، تحریک انصاف کشمیر میں کرپٹ لوگوں کا مقابلہ کرے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، کشمیریوں کا پیشہ کشمیریوں پر خرچ ہوگا ، کسی اور کے جیب میں نہین جائے گا ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرچکی ہے، آزاد کشمیر میں عام انتخابات 21جولائی کو ہونگے ۔

Comments

- Advertisement -