تازہ ترین

نواز شریف اور فضل الرحمٰن کا پی ٹی آئی کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق

نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پی ٹی آئی کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کا پی ٹی ایم اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کی سیاست کا مقابلہ کرنے کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں سیاسی قائدین کے ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن نے اس موقع پر پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب اور سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم سربراہ نے گزشتہ دنوں آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی کئی ملاقاتیں بے نتیجہ ہونے کے اسباب پر بھی غور کیا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی حمایت کے حصول کیلیے سابق صدر آصف علی زرداری نے دو روز کے دوران ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے تین بار ملاقات کی تاہم انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کا چوہدری شجاعت کے گھر 5 گھنٹے کا ڈیرہ بے سود

چوہدری شجاعت نے ق لیگ کے تمام وزرا کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -