جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

نوازشریف آج اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف آج اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، پارٹی رہنما اپوزیشن جماعتوں کےاجلاس سے نواز شریف کو آگاہ کریں گے جبکہ نواز شریف سے ملاقاتیوں کی فہرست جیل انتظامیہ کو پہنچادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت نواز شریف کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں ان سے ملاقات کریں گے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ میں مریم نواز،والدہ، حمزہ شہبازسمیت دیگر افراد شامل ہیں جبکہ پرویز رشید،مشاہد اللہ خان، آصف کرمانی سمیت سینئر رہنما ملاقات کریں گے اور اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس سے نواز شریف کوآگاہ کریں گے۔

- Advertisement -

جیل ذرائع کے مطابق نوازشریف سےملاقاتیوں کی فہرست جیل انتظامیہ کوپہنچادی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : جیل میں کلثوم بہت یادآتی ہیں انہیں بہت مس کرتاہوں، نواز شریف

یاد رہے 11 جنوری کو نوازشریف نے خاندان اوررہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی تھی ، مریم نواز والد کیلئے کھانا گھر سے ساتھ لائی  تھیں اور نوازشریف  نے دوپہر کا کھانا اہل خانہ کے ساتھ کھایا اور ملاقات میں پارٹی امور اور دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ جیل میں کلثوم بہت یادآتی ہیں انہیں بہت مس کرتا ہوں، کلثوم نواز سے زندگی کے آخری ایام میں بات نہ ہونےکی تشنگی رہےگی، روزانہ صرف ایک اخبار ملتاہے جسے بار بار پڑھتاہوں۔

سابق وزیراعظم نے جیل حالات کاگلہ پارٹی رہنماؤں سے کرتے ہوئے کہا تھا جیل کےکمرےٹھنڈے ہیں ہیٹر بھی مرضی سےچلتاہے، گزشتہ دنوں ٹھنڈکےباعث صحت خراب ہوگئی تھی، حالات کامقابلہ کروں گا گھبرایا نہیں۔

خیال رہے کہ نواز شریف قید با مشقت کاٹ رہے ہیں ، اور جیل حکام کی جانب سے انہیں محض ان کے وارڈ کی صفائی کی مشقت پر معمور کیا گیاہے۔

واضح رہے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سات سال قید اور ساڑھے تین ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، انہیں ان کی درخواست پر اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں اہل ِ خانہ سےملاقات اور گھر کے کھانے کی سہولت میسر ہے، اس کے علاوہ انہیں جیل میں بنیادی سہولیات بھی میسر ہیں ، جن میں بمیز، 3 کرسیاں، گدا، اخبار اور دیگر ضروری چیزیں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں