ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نواز شریف کا ڈینگی ٹیسٹ نیگیٹیو اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمان نیب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعدنان کی دواؤں کی وجہ سے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے، ان کا ڈینگی ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے اب ان کی حالت خطرے سے باہر اور بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سروسز اسپتال میں نواز شریف کا ڈینگی ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے، اس حوالے سے ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعدنان کی دواؤں کی وجہ سے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے۔

ان کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے، ان کی حالت اب بہت بہتر ہے، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان آج 3گھنٹےان کے ساتھ تھے، ڈاکٹر عدنان میاں نواز شریف کے ساتھ پیر کے روز تین گھنٹے سے زائد وقت تک موجود رہے اور انہوں نے ہی خون پتلا کرنے والی ادویات تجویز کی تھیں۔

- Advertisement -

ترجمان نیب کے مطابق نوازشریف کی دیکھ بھال کیلئے24گھنٹے ڈاکٹرز کی ٹیم مقرر کردی گئی ہے، لہٰذا نواز شریف کے ذاتی معالج کو رسائی نہ دینے کی خبر غلط ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز، سروسز اسپتال منتقل، میڈیکل بورڈ تشکیل

واضح رہے کہ نواز شریف کو میڈیکل چیک اپ کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، نیب ٹیم نوازشریف کو چیک اپ کیلئے سروسزاسپتال لے کر پہنچی، سروسزاسپتال میں نوازشریف کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تیار کیا گیا تھا۔

میڈیکل بورڈ کی سربراہی پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز کررہے ہیں، سرجیکل یونٹ میں پرائیویٹ روم تیارکرلیا گیا، نوازشریف کا چیک اپ سرجیکل یونٹ میں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں