تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان کا سیاست میں آنا نیک شگون نہیں‘ نوازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ پارٹی وہ چھوڑکرگئے جنہوں نے میری صدارت پر ووٹ نہیں دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاید پارٹی چھوڑ کرجانے والوں پر کچھ وارد ہوا ہے، چھوڑ کر جانے والوں کا پس منظر مسلم لیگی نہیں تھا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں شہباز شریف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے، لودھراں کا الیکشن ہمارے ترقیاتی کاموں پر اعتماد کا اظہار تھا، پر امید ہیں 2018 میں صرف شیر کو ووٹ ڈلے گا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پارٹی وہ چھوڑکرگئے جنہوں نےمیری صدارت پر ووٹ نہیں دیا تھا، ایسے لوگ سیاست کوبدنام کرتے ہیں ان کا آنا جانا لگا رہتا ہے، یہ آمریت میں آمر، جمہوریت میں جمہوری لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ ایک جی پی ایس ہے جس کی طرف سارے چلے جاتے ہیں، پنجاب کی 9 سیٹیں کم کر دی گئیں لیکن ہم نے قبول کیا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو اصولوں کی سیاست کرنی چاہیے، فیصلہ جو بھی ہو انصاف پر ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا سیاست میں آنا نیک شگون نہیں۔

انتخابات میں سب کے لیے یکساں مواقع ہونے چاہئیں‘ نوازشریف

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن قریب ہیں، یہ ضروری ہے سب کے لیے یکساں مواقع ہوں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کسی کوبند گلی میں دھکیلا جا رہا ہے اورکسی کوکھلی چھٹی دی جا رہی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -