اشتہار

ہمیں شفاف ٹرائل کے حق سے محروم کیا گیا: نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جج صاحبان بغض سے بھرے بیٹھے ہیں۔ ہمیں شفاف ٹرائل کے حق سے محروم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی جانب سے دائر کی گئی تین ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی اور نواز شریف پر ایک بار پھر فرد جرم عائد کردی گئی۔

پیشی کے بعد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں شفاف ٹرائل کے حق سے محروم کیا گیا۔ اس طرح تو ہر ریفرنس کے لیے ہمیں صرف ڈیڑھ ماہ ملے گا۔

انہوں نے گزشتہ روز پاناما کیس میں نظر ثانی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ جانتا تھا کہ نظر ثانی کا فیصلہ کبھی بھی میرے حق میں نہیں آئے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جج صاحبان بغض سے بھرے بیٹھے ہیں۔ ججز کا بغض اور غصہ ان کے الفاظ میں آ گیا ہے۔ یہ غصہ اور الفاظ تاریخ کا سیاہ باب بنیں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی طرف سے 70 سال میں کئی سیاہ اوراق لکھے گئے۔ آج کا فیصلہ بھی سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں