تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نازش جہانگیر نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نازش جہانگیر نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے مشرقی لباس زیب تن کیا۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ پرامن خوشی محسوس کرتے ہیں تب ہی سچائی کے قریب ہوتے ہیں۔‘

نازش جہانگیر نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے متعدد مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کی تعریف کررہے ہیں۔

نازش جہانگیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں وہ اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں اور ڈراموں سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں ’مائرہ‘ کا منفی کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں حبا بخاری، جنید خان ویگر شامل تھے۔

اس سے قبل نازش جہانگیر نے اپنی زندگی کے تلخ دنوں کے بارے میں بتایا تھا جب ان پر گلوکار و اداکار کی اہلیہ نے الزامات عائد کیے تھے۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ ’میں نے ان سب حالات کا مقابلہ صرف خاموشی سے کیا اور مجھے اللہ کی ذات پر پورا بھروسہ ہے۔‘

اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہر معاملے کی تحقیقات بہت ضروری ہیں اگر کسی بارے میں علم نہ ہو تو خاموشی اختیار کرلینی چاہیے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی شخص صحیح یا غلط نہیں ہوتا بس کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں جنہیں دیکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔‘

Comments

- Advertisement -