تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نازش جہانگیر کی زندگی کا مشکل وقت کون سا تھا؟

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے زندگی میں پیش آنے والے مشکل ترین وقت کا احوال بتادیا۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے تلخ دنوں کے بارے میں بتایا جب ان پر گلوکار و اداکار کی اہلیہ نے الزامات عائد کیے تھے۔

نازش جہانگیر نے کہا کہ میں نے ان سب حالات کا مقابلہ صرف خاموشی سے کیا، مجھے اللہ کی ذات پر پورا بھروسہ تھا۔

اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر معاملے کی تحقیقات بہت ضروری ہیں، اگر کسی بارے میں علم نہ ہو تو خاموشی اختیار کرلینی چاہیے، کوئی بھی شخص صحیح یا غلط نہیں ہوتا بس کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں جنہیں دیکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ مجھے خود ہی سب کی اصلیت کا علم ہوگیا، اس سے بڑا طمانچہ کسی کے منہ پر کیا ہوگا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد کو مجھ پر بھروسہ تھا اور انہوں نے مجھ پر گھر کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے دیے۔

Comments

- Advertisement -