ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

جامعہ این ای ڈی کے طالب علم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے طالب علم بلال کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے میڈیا کو بتایا کہ عزیزبھٹی تھانے کےقریب یونیورسٹی روڈ پرپولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم جمعہ خان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق فائرنگ کے دوران ساتھی کی گولی لگنے سے ملزم جمعہ خان ہلاک ہوا، ہلاک ملزم جمالی گوٹھ کا رہائشی اور عادی جرائم پیشہ تھا، ہلاک ملزم نے ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال کو قتل کیا تھا، واقعہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو پیش آیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق جمعہ خان عرف لالی کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں قتل کا مقدمہ درج تھا، مقتول طالب علم بلال کے قتل میں ملوث دوسرا ملزم نظام الدین پہلے ہی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کا مقدمہ درج ، نمازجنازہ ادا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈکیتی مزاحمت پراین ای ڈی کے طالب علم کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

یاد رہے کہ 15 دسمبر کو ڈاکوؤں نے این ای ڈی یونیورسٹی گیٹ کے قریب ہوٹل پر لوٹ مار کی تھی، وہی اکیس سالہ بلال ہوٹل پردوستوں کےساتھ چائے پی رہا تھا، موبائل فون چھیننے کی کوشش پر این ای ڈی میں پٹرولیم انجینئرنگ کے تھرڈ سمیسٹر کے طالبعلم نے مزاحمت کی اور ڈاکو پرقابو پالیا لیکن ڈاکو نے انتہائی قریب سے گولی چلادی، بلال کوسینے اور پاؤں پرگولی لگی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں