اشتہار

نیلم منیر کا والدہ کیلیے محبت بھرا پیغام وائرل ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اپنی والدہ کیلیے محبت بھرا پیغام لکھا جو وائرل ہوگیا۔

نیلم منیر نے انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سے بے حد محبت کرتی ہوں، آپ کے پیار اور شفقت کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی، آپ ایک مضبوط خاتون ہیں۔

اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ جب میں کام میں مصروف ہوتی ہوں تو ایک ایک منٹ گنتی ہوں کہ کب کام ختم ہو اور میں گھر پہنچ کر آپ کو گلے لگاؤں، میں آپ کے ساتھ خود کو مضبوط اور خوش محسوس کرتی ہوں۔

- Advertisement -

نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ کسی ریسٹورنٹ میں والدہ کے برابر بیٹھی ہیں۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا تھا ’میری والدہ، میری جگری دوست۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں